تحریک اتفاق رائے کے منشور کے اهم نقاط

طبقاتی اتحاد

ہمالیہ کی مفتوح قوموں کے درمیان مزہبی بنیادوں پر تعصب کا مکمل خاتمہ کرنے کے لئے عوامی سطح پر طبقاتی بنیادوں پر اتحاد کا قیام

قومی و عوامی جمہوری انقلاب

ہمالیہ کی مفتوح قوموں کو ایک ہی ہلے میں پُر امن طریقے سے قومی جمہوری اور عوامی جمہوری انقلاب کے مراحل طے کرتے ہوئے عوامی جدوجہد کے لیے تیار کرنا

ایک نئےعوامی جمہوری وفاق کا قیام

ہمالیہ کی مفتوح قوموں کے درمیان یونین آف پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلکس آف ہمالیہ کے قیام کی جدوجہد کے لیے اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کرنا۔ ںئے وفاق کا بھارت اور پاکستان کے ساتھ اقتصادی، سائنسی، سماجی اور دفاعی معاملات طے کرنے کے لئے سہ فریقی تعاون کمیٹی کا قیام

مکمل خود مختاری

  یونین آف پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلکس آف ہمالیہ میں شامل تمام اکائیاں مکمل طور پر خود مختار ہوں گی۔ اور اپنے زمینی وسائل پر مکمل اختیار کی حامل ہوں گی۔

اپنی دھرتی، اپنا راج

 یونین آف پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلکس آف ہمالیہ میں شامل تمام اکائیاں اپنے اپنے قانون ساز ادارے (پارلیمنٹ) منتخب کریں گی

حقیقی جمہوریت

 یونین آف پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلکس آف ہمالیہ کی تمام اکائیاں اپنی پارلیمنٹ سے اپنا وزیراعظم منتخب کریں گی۔